• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عالیہ خان کی بطور کونسلر کامیابی حوصلہ افزا ہے، راجہ اسلم

لوٹن (نمائندہ جنگ) لوٹن حلقہ ڈالو کے ضمنی الیکشن میں پاکستانی کشمیری اوریجن پڑھی لکھی متحرک خاتون عالیہ خان کی بطور کونسلر کامیابی حوصلہ افزا بات ہے، اس سے نوجوان نسل کی سیاسی عمل میں شمولیت کی حوصلہ افزائی ہوئی ہے۔ عالیہ خان کی کامیابی سے کونسل میں بہتر ٹیلنٹ کا اضافہ ہوا ہے۔راجہ اسلم خان نے اس توقع کا اظہار کیا ہے کہ عالیہ خان اپنی صلاحیتوں کا بہتر استعمال کرتے ہوئے اپنے حلقہ ڈالو کی پسماندگی دور کرنے پر خصوصی توجہ دیں گی اور لوٹن ٹاؤن ہال میں بہتر نمائندگی کریں گی۔
یورپ سے سے مزید