• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین میں 900 سال پرانا لکڑی کا پل جل کر راکھ ہوگیا

کراچی (نیوز ڈیسک) چین میں 900 سال پرانا اور ملک کا سب سے طویل لکڑی کا پل جل کر تباہ ہوگیا۔ چینی میڈیا رپورٹس کے مطابق چین کے صوبے فوجیان میں 900 سال پرانے تاریخی لکڑی کے پل پر آگ لگنے کا واقعہ گزشتہ شب پیش آیا۔ رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ آتشزدگی کے باعث پل مکمل طور پر جل کر تباہ ہوگیا تاہم واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ چینی میڈیا کے مطابق لکڑی کا پل 900سال پرانا ہے جسے 960ء سے 1127ء کے درمیان تعمیر کیا گیا تھا اور اس کی لمبائی 98.2 میٹر تھی۔ دوسری جانب پل کو آگ لگنے کی وجوہات سامنے نہیں آسکی ہیں تاہم مقامی پولیس نے بھی مجرمانہ کارروائی کے پہلو سے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔
اہم خبریں سے مزید