• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیاست میں پیسے کا استعمال‘ سخت ضوابط بنائے جائیں‘ فافن

اسلام آباد (این این آئی)غیرسرکاری تنظیم فری اینڈ فیئر الیکشن نیٹ ورک (فافن) نے سیاست میں پیسے کے استعمال پر سخت قانونی ضوابط بنانے کا مطالبہ کردیا۔اپنے بیان میں فافن نے کہا کہ انتخابات میں پیسے کے عمل دخل کے باعث ملک کی اکثریتی آبادی الیکشن لڑنے کے حق سے محروم ہے ۔ فافن نے کہا کہ سیاست میں پیسے کا عمل دخل کم کرنے کے لیے سیاسی جماعتیں سیاسی مالیات سے متعلق قانونی شقیں موثر بنائیں۔غیر سرکاری تنظیم کا کہنا تھا کہ سیاسی جماعتیں انتخابات میں پیسوں کے استعمال کو ضبط کرنے سے متعلق اصلاحات پر اتفاقِ رائے پیدا کریں۔اْن کا کہنا تھا کہ انتخابی قانون الیکشنز ایکٹ میں انتخابی اخراجات کو ضبط کرنے کے لیے موجود دفعات ناکافی ہیں۔فافن نے بیان میں کہا کہ 2018 کے عام، ضمنی اور مقامی حکومتوں کے انتخابات میں پیسوں کے کھلے استعمال کے اثرات واضح دکھائی دئیے۔
اہم خبریں سے مزید