• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جیکب آباد: بچیوں کی تعلیم ضروری، داخلے کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں

جیکب آباد(نامہ نگار)جیکب آباد میں بچیوں کی تعلیم کے فروغ اور سہو لتوں کے فراہمی کے سلسلے میں ریجنل محتسب اعلیزاہد حسین برڑوکی صدارت میں اجلاس،تین اضلاع میں سیمینار کے انعقاد کا فیصلہ،بچیوں کی تعلیم ضروری ہے انکو اسکول میں داخلہ کے لئے ہرممکن اقدامات کئے جائیں گے۔ جیکب آباد کے ریجنل محتسب کے دفتر میں محتسب اعلی سندھ اعجاز خان کے احکامات پر سندھ میں بچیوں کی تعلیم کے فروغ اور سہولتوں کے متعلق ایک اجلاس ریجنل محتسب اعلی زاہد حسین برڑو کی صدارت میں ہوا جس میں محکمہ تعلیم جیکب آباد،شکارپور،کشمور ایٹ کندھ کوٹ کے افسران سیف اور آرسی او کے نمائندوں نے شرکت کی اجلاس میں بچیوں کے تعلیم کے فروغ کے سلسلے میں آگاہی کے سلسلے میں تین اضلاف کشمور ایٹ کندھ کوٹ،شکارپور اور جیکب آباد میں روان ماہ سیمینار کے انعقاد کا فیصلہ کیا گیا ریجنل محتسب اعلی زاہد حسین نے محکمہ تعلیم کے افسران کو بچیوں کی تعلیم پر خصوصی توجہ دینے اور بچیوں کو اسکول میں داخلہ کے دوران آسانی فراہم کرنے کی ہدایت کی زاہد حسین بررڑو کو کہنا تھا کہ بچیوں کی تعلیم نہایت ضروری ہے بچیوں کی تعلیم کے فروغ اور اسکولوں میں داخلہ بڑھانے کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں،تعلیم کے بغیر اس جدید دور میں انسان ایک زندہ لاش ہے تعلیم سے آگاہی ملتی ہے اور اسی آگاہی کی بدولت زندگی کو بہتر اور خوشحال پرسکون بنایا جا سکتا ہے۔

سندھ بھر سے سے مزید