• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہدائے کربلا کی یاد میں مساجد، مدارس و گھروں میں قرآن خوانی کے اجتماعات

سکھر (بیورو رپورٹ) شہدائے کربلا کی یاد میں قرآن خوانی کے سیکڑوں اجتماعات منعقد ہوئے، مساجد، مدارس کے ساتھ گھروں میں خواتین نے بھی قرآن پاک کی تلاوت کی ہر سال طرح اس سال بھی محرم الحرام کے آغاز سے ہی شہدائے کربلا کی یاد میں قرآن خوانی کے اجتماعات کا سلسلہ شروع ہوگیا تھا جو کہ اس وقت اپنے عروج پر پہنچ گیا ہے، مختلف علاقوں میں قائم مساجد، مدارس میں طالبعلم قرآن پاک کی تلاوت کررہے ہیں۔ سورج طلوع ہونے سے لیکر غروب ہونے تک قرآن خوانی کے اجتماعات کے انعقاد کا سلسلہ جاری رہا۔ گنجان آبادی والے علاقوں میں لوگوں نے بھی گھروں میں قرآن خوانی کے اجتماعات منعقد کرنے کا اہتمام کیا ہے، جہاں محلے کی خواتین جمع ہوکر قرآن پاک کی تلاوت کررہی ہیں۔

سندھ بھر سے سے مزید