• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کاچھو میں گیسٹرو بے قابو: مزید ایک لڑکا چل بسا، سیکڑوں مبتلا

خیرپورناتھن شاہ(نامہ نگار) کاچھو کے علاقے میں گیسٹرو پر قابو نہیں پایا جا سکا۔جبکہ کاچھو کے گاؤں مراد جمالی کے مقام پر مزید ایک دو سالہ لڑکا احمد علی ولد چاکر جمالی گیسٹرو کی بیماری سے ھلاک ہوگیا ۔جسکے بعد گیسٹرو سے ھلاک ہونے والے بچوں کی تعداد سترہ سے زائد ہوگئی۔جبکہ مختلف دیہات میں سینکڑو کی تعداد میں بچے گیسٹرو میں مبتلا ہونے کی اطلاعات موصول ہورہی ہیں۔ یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ گذشتہ کئی دنوں سے بچے گیسٹرو کی بیماری میں مبتلا ہو رہے ہیں لیکن متاثرہ یونین کونسلوں پٹ گل محمد ،ساوڑو، ڈرگھ بالااور ٹوڑ میں موجود سرکاری اسپتال بند ہونے اور عملہ موجود نہ ہونے کی وجہ سے ورثاء علاج نہیں کراسکتے جبکہ مسلسل اپیلوں کے باوجود ضلعی محکمہ صحت کی جانب سے ٹیمیں بھی نہیں بھیجی جارہی ہیں جس کی وجہ سےبچوں کی زندگیاں داؤ پر لگی ہوئی ہیں۔
سندھ بھر سے سے مزید