• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے بھرپور مانیٹرنگ کی جا رہی ہے، ڈپٹی کمشنر

لاہور(خصوصی رپورٹر)ڈپٹی کمشنر لاہور عمر شیر چٹھہ نے یوم عاشورہ کے موقع پر سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے پانڈو سٹریٹ اور شادمان کا دورہ کیا، ڈی سی لاہور عمر شیر چٹھہ نے سکیورٹی انتظامات کا اور سی سی ٹی وی کیمروں کا جائزہ لیا، ڈی سی لاہور عمر شیر چٹھہ نے ڈی سی آفس کنٹرول روم کا بھی دورہ کیا اور کنٹرول روم میں تعینات ملازمین سے بریفنگ لی،انہوں نے کہا کہ کنٹرول روم میں تمام متعلقہ اداروں کے افسران و ملازمین موجود ہیں، ڈی سی لاہور عمر شیر چٹھہ نے کہا کہ کنٹرول روم سے بذریعہ سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے بھرپور مانیٹرنگ کی جا رہی ہے، انہوں نے کہا کہ یوم عاشورہ کے موقع پر مرکزی جلوسوں کو بھرپور سکیورٹی فراہم کی گئی ہے۔