پشاور(آئی این پی) پشاور میں 9 محرم الحرام کاذوالجناح کا مرکزی جلوس امام بارگاہ حسینیہ ہال 9بجے برآمد ہوا اس کے علاوہ 3بجے امام بارگاہ بی بی صاحبہ محلہ کلغاں نزد تحصیل گور گٹھڑی پشاور اورامام بارگاہ سائیں گلاب امامیہ کالونی مکڑی بازار جی ٹی روڈ پشاور شہر میں برآمد ہوجس سے پہلے مجلس منعقد ہوئی مجالس میں علماءکرام نے حضرت امام حسین ؓکی شہادت اور ان کے رفقاءکا اسلام کی راہ میں جان قربان کرنے کے واقع کو بیان کیا۔ انہوں نے بتایا کہ کس طرح امام حسینؑ نے اپنے خاندان کے ہمراہ کربلا میں پیاس برداشت کی مگر حق اور ایمان سے نہ پھرے۔حسینیہ ہال پشاور میں مجلس کے بعد ماتمی جلوس برآمد ہوا جس میں ہزاروں کی تعداد میں عوام نے شرکت کی۔جلوس میں ماتمیوں نے زنجیر زنی اور سینہ کوبی کی۔جلوس لیاقت ،بازارکالا باڑی، فوارہ چوک سے ہوتا ہوا حسینیہ ہا ل پر ہی اختتام پزیر ہوتا ہے دوسرا جلوس 3بجے امام بارگاہ بی بی صاحبہ محلہ کلغاں نزد تحصیل گور گٹھڑی پشاور سے برآمد ہوا جو گنج ، محلہ کشمیری ،یکہ توت سے ہوتا ہوا بی بی صاحبہ کے امام بارگاہ پر اختتام ہواورجبکہ 3ہی بجے تیسرا امام بارگاہ سائیں گلاب امامیہ کالونی مکڑی بازار جی ٹی روڈ پشاور شہر میں برآمد ہو اجو نشتر آباد ،ہشتنگری اور دیگر رودیتی علاقوں سے ہوتا ہوا امام بارگاہ سائیں گلاب پر ہی اختتام پذیر ہوا۔پشاور میں نویں محرم الحرام کے موقع پر سیکورٹی پلان کے مطابق شہر میں ساڑھے 11 ہزار پولیس اہلکار تعینات تھے، صدر اور اندورن شہر سیل کیا گیا۔9 محرم الحرام کے موقع پرنکاکے گئے جلوس کی سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے بی آر ٹی سروس بھی معطل رہی جبکہ سرکلر روڈ کو بھی ٹریفک کیلئے بند کردیا گیا پشاور شہروںمیں قیام امن کے لیے حساس مقامات پر موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بھی جزوی طور پر بند کردی گئی ہے، علاوہ ازیں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر بھی پابندی عائد ہے۔سکیورٹی انتظامات کے تحت انتظامیہ کی جانب سے جلوسوں کے راستوں میں خاردار تاروں سمیت دیگر رکاوٹیں کھڑی کرکے راستے بند کردیے گئے ہیں جب کہ مرکزی علاقوں کو چاروں جانب سے سیل کر کے آنے والوں کو واچیکنگ کے بعد داخلے کی اجازت دی جا رہی ہے۔