• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ مشکلات کا پہاڑ کھڑا کرے گا، مزمل اسلم

پشاور (صباح نیوز) خیبر پختونخوا کے مشیر خزانہ مزمل اسلم نے کہا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ مشکلات کا پہاڑ کھڑا کرے گا۔ خیبر پختونخوا کے مشیر خزانہ مزمل اسلم نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھنے پر وفاقی حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ مشیر خزانہ مزمل اسلم نے بیان میں کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ مشکلات کا پہاڑ کھڑا کرے گا، ملک میں پہلے ہی 45فیصد غربت اور 21سال کی بلند ترین بے روزگاری ہے۔ انہوں نے کہا ابھی عالمی مارکیٹ میں تیل قیمت 80ڈالر فی بیرل پرہے، انہوں نے سوال کیا اگر عالمی مارکیٹ میں فی بیرل تیل 120ڈالرپر چلا گیا تو کیا حکومت پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں500روپے کا اضافہ کرے گی؟ یاد رہے کہ حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں فی لیٹر 55روپے اضافے کا اعلان کیا ہے جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 321روپے 17پیسے اور ڈیزل کی نئی قیمت 335روپے 86پیسے فی لیٹر ہو گئی۔

پشاور سے مزید