پشاور(جنگ نیوز)سپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی نے پشاور میں اسلامی جمہوریہ ایران کے قونصل خانے کا دورہ کیا اور ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ایرانی قیادت اور عوام سے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔اس موقع پر اسپیکر نے ایران کے قونصل جنرل علی بنافشہ خواہ سے ملاقات کی اور اس دکھ کی گھڑی میں ایرانی حکومت اور عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا۔اسپیکر بابر سلیم سواتی نے قونصل خانے میں موجود تعزیتی رجسٹر میں اپنے تاثرات بھی قلمبند کیے اور کہا کہ آیت اللہ علی خامنہ ای نہ صرف ایران کے ایک عظیم رہنما تھے بلکہ وہ امت مسلمہ کے لیے اتحاد، مزاحمت اور حوصلے کی علامت بھی تھے۔