پشاور (جنگ نیوز)جہاد فار زیرو تھیلی سیمیا تنظیم کے وفد نے فرنٹیئر فاؤنڈیشن پشاور کا دورہ کیا، اس موقع پر ایڈمنسٹریٹر ڈاکٹر فخر زمان نے وفد کو ادارہ کی جانب سے تھیلی سیمیا میں مبتلا بچوں کو بلامعاوضہ فراہم کی جانے علاج معالجہ کی سہولیات اور انتقال خون کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی، وفد نے ادارہ کی خدمات کو سراہا اور خون کے موروثی مرض میں مبتلا بچوں میں عید کے تحائف تقسیم کئے، وفد کے شرکاء زینب میاں، ثناء اللہ ثانی، سارہ خالق اور دیگر کا کہنا تھا کہ دورے کا مقصد تھیلی سیمیا کے بہادر مریضوں اور ان کے خاندانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے ساتھ ساتھ انہیں یاد دلانا کہ وہ تھیلی سیمیا کے خلاف لڑائی میں تنہا نہیں ہیں۔ اس موقع پر ڈاکٹر فخر زمان نے وفد کا شکریہ ادا کیا اور ان کے جذبے کو سراہتے ہوئے کہا کہ خون کے موروثی امراض کے خلاف اجتماعی کوششیں ہی کارگر ثابت ہوں گی۔