پشاور(جنگ نیوز)نئے تعینات ڈی پی او کرک سے عمائدین کرک کی ملاقات ڈی پی او نے گرم جوشی سے استقبال کرتے ہوئے عمائدین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے واضح کیا کہ ہم عوامی نوکر ہیں، کرک کے لوگ انتہائی تعاون اور قربانی والے لوگ ہے جس کسی کا بھی مسلہ ہو میرے آفس کے دروازے امیر غریب کیلئے کھلے ہیں پولیس اور عمائدین کرک نے ملکر کرک کو امن کا گہوارہ بنانا ہے ظفرخٹک و دیگر نے کابینہ ممبران کے ہمراہ ڈی پی او کرک کو یقین دہانی کراتے ہوئے واضح کیا کہ ہم سماجی سوچ رکھنے والے لوگ ہیں ہمارے منشور میں احتجاج کی بجائے کسی بھی مسلے کو ٹیبل پر حل کرنا منشور کا حصہ ہے کرک میں جس فورم پر اپکو ضرورت ہوگی حاظر ہونگے۔