• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گورنر KP کی زیر صدارت اکاؤنٹنٹ جنرل آفس کا جائزہ اجلاس

پشاور(جنگ نیوز)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کی زیر صدارت اکاؤنٹنٹ جنرل خیبر پختونخوا آفس کی جائزہ کارکردگی سے متعلق جمعہ کے روزگورنر ہاؤس میں اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں اکاؤنٹنٹ جنرل خیبر پختونخوا خالد محمود، ایڈیشنل اکاؤنٹنٹ جنرل سیف الاسلام، پرنسپل سیکرٹری گورنر زبیر ارشد اور ڈپٹی اکاونٹنٹ جنرل حصام خان طورو نے شرکت کی۔اجلاس میں گورنر خیبرپختونخوا کو اکاؤنٹنٹ جنرل خیپر پختونخوا دفتر کے اغراض و مقاصد اور کارکردگی سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔گورنر خیبر پختونخوا کو اکاؤنٹنٹ جنرل خیبر پختونخوا، اور ڈسٹرکٹ اکاؤٹس دفاتر سے تنخواہوں، پنشن، بلوں کی ادائیگی، چیکس کی فراہمی کے مفصل طریقہ کار پر بریفنگ دی گئی۔گورنر خیبر پختونخوا کو AG آفس کے ذریعے مالی معاملات میں شفافیت برقرار رکھنے کیلئے ادارہ جاتی پالیسیز و اقدامات سے متعلق بھی بریفنگ دی گئی۔بریفنگ میں گورنرکو سرکاری محکموں کیجانب سے بروقت اور شفاف بلوں کو جمع کرانے سے متعلق AG آفس کے آن لائن بلنگ سولیشن سے متعلق بھی آگاہ کیاگیا۔بریفنگ بتایاگیاکہ تمام سرکاری محکموں کیلئے AG آفس میں آن لائن بل کی سہولیت اب موجود ہے، آن لائن بلز سے وقت کی بچت اور شفافیت کو مزید یقینی بنایا گیا ہے، جدید نظام مائیکرو پیمنٹ گیٹ وے کے ذریعے سرکاری ملازمین کی تنخواہیں اور پنشن براہ راست انکے بنک اکاؤنٹس میں منتقل کی جا رہی ہیں۔
پشاور سے مزید