پشاور (اے پی پی) اسسٹنٹ کمشنر مردان عدنان ممتاز خٹک نے سبزی و فروٹ منڈی کا دورہ کیا اور پھلوں و سبزیوں کی نیلامی کے عمل کی نگرانی کی۔ڈپٹی کمشنر مردان کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق دورے کے دوران سپلائی کی صورتحال اور مقررہ نرخوں کے تعین کا جائزہ لیا گیا تاکہ مارکیٹ میں شفافیت اور توازن برقرار رکھا جا سکے۔اسسٹنٹ کمشنر نے ہدایت کی کہ نیلامی کا عمل مکمل شفافیت کے ساتھ انجام دیا جائے اور قیمتوں کا تعین طلب و رسد کے مطابق کیا جائے تاکہ عوام کو مناسب نرخوں پر معیاری اشیائے خوردونوش کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔ انہوں نے واضح کیا کہ منافع خوری اور مصنوعی مہنگائی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔