• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرحد چیمبر کا تعمیراتی صنعت کی بحالی کیلئے جامع ریلیف پیکج کا مطا لبہ

پشاور (لیڈی رپورٹر)سرحد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اینڈ بزنس مین فورم نے تعمیراتی صنعت کی بحالی کیلئے ایک جامع ریلیف پیکج کا مطا لبہ کرتے ہو ئے کہا ہے کہ تعمیر ا تی شعبہ سے ایک بڑ ی تعد ا د میں براہ راست اور بالواسطہ کاروبار وروز گار سے منسلک ہے لیکن حکومتی اقدامات اور ٹیکسوں کے نفاذ کی وجہ سے تعمیراتی صنعت کی ترقی میں تنزلی کا شکا ر ہے اور اسکے پر حکو متی، متعلقہ ادارو ں اور پا لیسی سا ز و ں کو تو جہ دینے کی ا شد ضر و رت ہے۔ سر حد چیمبر ا ٓف کا مرس اینڈ ا نڈسٹری کے صدر جنید الطاف، سینئر نائب صدر محمد ندیم اور نائب صدر صابر احمد بنگش سمیت ایگزیکٹو کمیٹی اور بزنس مین فورم کے لیڈ ر اور ایف پی سی سی آئی کے سابق صدر غضنفر بلور کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ حکو مت کی جا نب سے 10 فیصد ایڈوانس ٹیکس کے نفاذ نے تعمیراتی صنعت کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے اور اس اہم سیکٹر کی بحالی و تر قی نا گر یز ہے۔ سینئرلیڈر اور عہدیداروں کا کہنا تھا کہ تعمیراتی صنعت نے روزگار پیدا کرنے میں کلیدی کردار ہے اور اس پربے تحا شہ و اضا فی ٹیکسوں کو ختم کرکے روزگار فراہم کرنے والی اس صنعت کو بحال کرنے کیلئے جنگی بنیادوں پر اقدامات کرنے کی اشد ضرورت ہے۔سر حد چیمبر کے صدر جنید ا لطاف نے کہا کہ ٹیکس میں کمی، سستی و خصو صی ایمنٹسی اسکیمیں، اور منظم ریگولیٹری عمل سہل بنا نے سمیت سازگار ماحول بنانے کے لیے ضروری ہیں۔ بزنس مین فورم کے لیڈر غضنفر بلور نے کہا کہ تعمیراتی شعبے کی بحالی کا دور رس اثر ات سا منے ا ٓئیگے جس سے سیمنٹ، اسٹیل، سیرامکس، رئیل اسٹیٹ اور آئی ٹی سلوشنز جیسی وسیع صنعتوں کو بھی تقویت ملے گی۔ بزنس مین فور م کے لیڈ ر نے مزید کہا بنیادی تعمیراتی میٹر یل، توانائی فراہم کرنے والے، انٹیریئر فنشنگ، اور سمارٹ ٹیکنالوجی باہم جڑی ہوئی صنعتوں کی چند مثالیں ہیں جو تعمیراتی شعبے کو پروان چڑھنے میں اہم کر د ار ادا کرتے ہیں۔
پشاور سے مزید