• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیبر میں ایکسائز انٹیلیجنس سکواڈ نے ہیروئن سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی

پشاور (خصوصی نامہ نگار) خیبر پختونخوا حکومت کی منشیات کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت محکمہ ایکسائز، ٹیکسیشن ونارکوٹکس کنٹرول کی صوبہ بھر میں جاری کارروائیوں کے سلسلے میں ایکسائز انٹیلیجنس اور تھانہ ایکسائز پشاور نے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرتے ہوئے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لئے۔ محکمہ ایکسائز کے مطابق خیبر میں ایکسائز انٹیلیجنس سکواڈ نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے بھاری مقدار میں ہیروئن سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔ کارروائی صوبائی انچارج ایکسائز انٹیلیجنس سعود خان گنڈاپور اور ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسر (کاؤنٹر نارکوٹکس آپریشنز) ماجد خان کی نگرانی میں عمل میں لائی گئی کارروائی کے دوران انسپکٹر ایکسائز انٹیلیجنس سکواڈ زرجان خان اور سب انسپکٹر ناصر امیر نے دیگر نفری کے ہمراہ خفیہ اطلاع پر ایک موٹر کار نمبری LEB-7744 کی تلاشی کے دوران گاڑی سے 10000 گرام (10 کلو) ہیروئن برآمد کر لی۔ تھانہ ایکسائز خیبر میں مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔ دوسری کارروائی میں تھانہ ایکسائز پشاور ریجن نے منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ایک خاتون کو گرفتار کر لیا۔ کارروائی ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسر (کاؤنٹر نارکوٹکس آپریشنز) ماجد خان کی نگرانی میں ہوئی، ایس ایچ او تھانہ ایکسائز پشاور ریجن عماد خان کی سربراہی میں سب انسپکٹر سجاد مہمند، لیڈی کانسٹیبل اور دیگر نفری کے ہمراہ دوران پور موڑ موٹر وے کے قریب مشتبہ خاتون کی تلاشی لی گئی جس کے دوران اس کے قبضے سے 525 گرام آئس برآمد کر لی گئی۔
پشاور سے مزید