پشاور(سٹاف رپورٹر)محکمہ تعلیم خیبرپختونخوا نے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرز سمیت 13 افسران کے تبادلوں اورتعیناتیوں کے احکامات جاری کردیئے ہیں اس حوالے سے جاری ہونے والے اعلامیہ کے مطابق ڈاکٹر مسرت حسین خان کو ڈی ای او میل ڈیرہ سے ڈی ای او جنوبی وزیرستان لوئر، سید طاہرشاہ ڈپٹی ڈائریکٹر ایجوکیشن ڈائریکٹوریٹ سے ڈی ای او میل ڈیرہ اسماعیل خان جبکہ تعیناتی کی منتظر شازیہ نواز کو ڈی ای او فی میل لوئرجنوبی وزیرستان تعینات کردیا گیا ہے اس طرح غلام فاطمہ کوڈی ای او فی میل جنوبی وزیرستان لوئرسے ڈی ای او فی میل اپر جنوبی وزیرستان اور تعیناتی کے منتظر شمیم اختر کو ڈی ای او میل چارسدہ تعینات کردیاگیا ہے ڈی ای او میل چارسدہ فانوس جمال کو او ایس ڈی کرکے ان کی خدمات ڈائریکٹوریٹ کے حوالے کردی گئی ہیںایڈیشنل ڈائریکٹر پی اینڈ ڈی ایجوکیشن ڈائریکٹوریٹ ناہید انجم کو ڈی ای او فی میل مردان، نزاکت تبسم کو ڈی ڈی ای او چارسدہ سے ڈی ای او فی میل دیر لوئر، ڈی ای او فی میل ملاکنڈ سعدیہ عزیز کو ایڈیشنل ڈائریکٹر ایم ڈی ایس ڈائریکٹویٹ آف کریکولم اینڈ ٹیچرز ایجوکیشن ایبٹ آباد،عتیق الرحمان کو ڈی ڈی او میل تور غر، محمداشراف کو ڈی ای او میل ہری پور،غزالہ انجم ڈی ای او فی میل اپر چترال اور زبیدہ حنیف کو ڈی ای او فی میل تور غر تعینات کردیاگیاہے۔