• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فوڈ اتھارٹی کی کارروائیاں، غیر معیاری بیکری اشیاء اور آئل و گھی ضبط

پشاور(جنگ نیوز)خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی نے صوبہ بھر میں ایک روزہ خصوصی بیکری انسپکشن مہم مکمل کرتے ہوئے مختلف اضلاع میں بیکری یونٹس کے خلاف کارروائیاں کیں اور ہزاروں کلو گرام غیر معیاری مختلف بیکری پراڈکٹس اور استعمال ہونے والی آئل برآمد کرکے تلف کر دیا۔ ترجمان فوڈ اتھارٹی نے ایک روزہ مہم کے تفصیلات جاری کرتے ہوئے کہاکہ مہم کے دوران صوبہ بھر میں 232 بیکری یونٹس کا معائنہ کیا گیا جبکہ 5 ہزار 641 کلو/لیٹر غیر معیاری اور مضر صحت بیکری آئٹمز، آئل اور گھی ضبط کرکے موقع پر تلف کیے گئے۔ترجمان نے بتایا کہ فوڈ سیفٹی ٹیموں نے حفظانِ صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی پر 52 امپروومنٹ نوٹسز جاری کیے اور مختلف بیکری یونٹس پر تقریباً 1.7 ملین روپے جرمانے بھی عائد کیے گئے۔تفصیلات کیمطابق پشاور میں ڈائریکٹر جنرل فوڈ اتھارٹی کاشف اقبال جیلانی کی نگرانی میں فوڈ سیفٹی ٹیموں نے مختلف سویٹس اینڈ بیکرز کی انسپکشن کی اور موبائل فوڈ ٹیسٹنگ لیبارٹری سے نمونوں کی جانچ پڑتال کی گء۔ کارروائی کے دوران 200 لیٹر مضر صحت کوکنگ آئل اور 300 کلوگرام ایکسپائرڈ رسک اور مٹھائیاں برآمد کرکے تلف کی گئیں جبکہ ایک بیکری یونٹ کو سیل کردیا گیا۔اسی مہم کے تحت نوشہرہ انڈسٹریل اسٹیٹ میں کارروائی کے دوران ایک بیکری پروڈکشن یونٹ سے 2200 کلوگرام ایکسپائرڈ اور مس لیبل بیکری آئٹمز ضبط کیے گئے اور یونٹ کو سیل کردیا گیا۔
پشاور سے مزید