• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریسکیو 1122 کی جانب سے حسینیہ ہال میں عزاداروں کیلئے کیمپ

پشاور(این این آئی)ریسکیو 1122نے نویں محرم الحرام کی مناسبت سے امام بارگاہ حسینیہ ہال صدر میں عزاداروں کے لیے میڈیکل کیمپ قائم کیا، ریسکیو1122 کے مطابق میڈیکل کیمپ میں ایمبولینسز، فائر ویکلز، موٹر سائیکل فائر ٹینڈر، الٹرین ویکل، ایمرجنسی میڈیکل ریسپانس یونٹ (بس)، ضروری ادویات اور میڈیکل ٹیکنیشنز تعینات کیے جبکہ ریسکیو1122 نے کم وبیش 180 عزاداروں کو موقع پر طبی امداد فراہم کیں، میڈیکل کیمپ میں 95, میڈیکل بس میں 80 عزاداروں کو طبی امداد کے بعد فارغ کیا گیا، 15 عزاداروں کو طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ریسکیو1122 ایمبولینس میں ہسپتال منتقل کیا، جبکہ ماتمی جلوس کے ہمراہ 3 خصوصی میڈیکل ٹیمیں بھی تعینات کی ہیں
پشاور سے مزید