• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت چین کے سستے اسمارٹ فونز کی فروخت کو محدود کرنے کیلئے کوشاں

کراچی(نیوزڈیسک) بھارت چین کے سستے اسمارٹ فونز کی فروخت کو محدود کرنے کیلئے کوشاں، جس کا مقصد چینی کمپنیوں کو دنیا کی دوسری سب سے بڑی مارکیٹ سے باہر نکالنا اور مقامی صنعت کو فروغ دینا ہے۔ غیرملکی میڈیا کےمطابق بھارت چینی اسمارٹ فون بنانے والوں کو 12,000بھارتی روپے (150ڈالرز) سے سستے آلات فروخت کرنے سے روکنا چاہتا ہے تاکہ اس کی گرتی ہوئی مقامی صنعت کو سہارا دیا جاسکے،بھارت کے اس اقدام سے شائومی کارپوریشن سمیت دیگر بڑے چینی برانڈز کو دھچکا لگا ہے۔

اہم خبریں سے مزید