• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اقدام قتل کے مقدمے میں گرفتار مسلم لیگی رہنما نذیر چوہان کی ضمانت منظور

راولپنڈی (جنگ نیوز)عدالت نے اقدام قتل کے مقدمے میں گرفتار مسلم لیگ ن کے رہنما نذیر چوہان کی ضمانت 50 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض منظور کر لی۔تھانہ جوہر ٹاؤن کی حدود میں اقدام قتل کے مقدمے میں گرفتار لیگی رہنما نذیر چوہان کو 4 روزہ جسمانی ریمانڈ کے بعد مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا گیا۔رکن پنجاب اسمبلی شبیر احمد گجر نے کہا کہ انہیں نذیر چوہان کی رہائی پر کوئی اعتراض نہیں ہے جس پر عدالت نے نذیر چوہان کی ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں 50ہزار روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا۔
اہم خبریں سے مزید