• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جماعت احمدیہ کا 56واں سالانہ جلسہ یوکے اختتام پذیر ہوگیا

لندن (رپورٹ فتیح الحق) جماعت احمدیہ کا 56واں جلسہ سالانہ یوکے اختتام پذیر ہوگیا۔ جلسہ سالانہ کے تیسرے اور آخری روز 109ممالک کے 160 قوموں سے تعلق رکھنے والے 1,76,836 افراد صاحبزادہ مرزا مسرور احمد کے ہاتھ پر بیعت کرکے جماعت احمدیہ میں داخل ہوئے۔ جلسہ سالانہ کے حوالے سے دنیا بھر کے کئی معززین کے تہنیتی پیغامات موصول ہوئے جن میں سے بعض ویڈیوز تھیں اور بعض تحریری شکل میں موصول ہوئے۔ صاحبزادہ مرزا مسرور کے پرمعارف اور بصیرت افروز خطابات اور دیگر کی تقاریر کے ذریعے سامعین کو اپنی علمی ترقی کا موقع ملا۔ جلسہ کے دنوں میں دنیا سے عالمی وبائوں، بحرانوں اور بے امنی کے خاتمے کے لئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔ اختتامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صاحبزادہ مرزا مسرور نے مردوں، عورتوں، سائل اور محروم کے حقوق کے بارے میں روشنی ڈالی۔ آخر میں صاحبزادہ مرزا مسرور نے دعا کرائی اور یوں یہ بابرکت اجتماع اختتام پذیر ہوگیا۔ اس جلسہ کی حاضری 26,649 رہی اور 53 ممالک میں لائیو سٹریمنگ ہوئی۔
یورپ سے سے مزید