• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بری میں تعلیمی سال کے دوران دو درجن طلباء کی معطلی

بری(نمائندہ جنگ) ایک حالیہ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ بری میں گزشتہ تعلیمی سال میں تقریبا دو درجن طلباء کو کورونا وائرس کی پابندیوں کو توڑنے کی وجہ سے سکول سے معطل کیا گیا تھا۔یہ معطلیاں "صحت عامہ کے تحفظ کے لیے حفاظتی اقدامات کی جان بوجھ کر اور بار بار خلاف ورزی"کے تحت آتی ہیں،جو کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو کم سے کم کرنے کے لیے متعارف کرائے گئے تھے ۔بری کے کل 22 ریسٹورنٹ کو بھی ان قوانین کو توڑنے پر معطل کر دیا گیا۔مجموعی طور پر بری میں کئی وجوہات کی بنا پر معطلی کی تعداد میں گزشتہ سال سے اضافہ ہوا ہے لیکن یہ قومی اوسط کے برابر کی سطح پر برقرار ہے۔بچوں اور نوجوانوں کے لیے کونسل کی کابینہ کی رکن کونسلر لوسی اسمتھ نے کہا"ہمارے تمام اسکولوں نے کووڈ کے اقدامات کے ذریعے ہمارے نوجوانوں کی مدد اور تعلیم کے لیے ایک شاندار کام کیا۔"اسکول سے خارج ہونے کا اثر نہ صرف تعلیمی طور پربلکہ بچے پر سماجی اور ذہنی طور پر ہوتا ہے۔میں اپنے اسکول کے رہنماؤں کا شکریہ ادا کرنا چاہوں گی جنہوں نے اس پر ہمارے ساتھ کام کیا ہے جو کہ چند سالوں میں مشکل تھا"۔ جاری کردہ اعداد و شمار یہ بھی ظاہر کرتے ہیں کہ2019/2020 کے مقابلے میں 2020/21 میں بہت کم طلباء کو اخراج کا سامنا کرنا پڑا۔ 2020/21میں پورے بری بارو کونسل میں صرف 10طلباء کر خارج کیا گیا تھا،جو پچھلے سال اخراج کا سامنا کرنے والے 19 طلباء سے کم تھا۔
یورپ سے سے مزید