• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پندرہویں ترمیم فوری واپس لی جائے، اعجاز محی الدین قادری

لوٹن( نمائندہ جنگ ) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماؤں پیر سید اعجاز محی الدین قادری اور مسعود رانا نے کہا ہے کہ پندرہویں ترمیم سے مسئلہ کشمیر کو ناقابل تلافی نقصان پہنچے گا۔ ایک مشترکہ بیان میں انہوں نے کہا کہ پندرہویں ترمیم کے خلاف آزاد کشمیر بھر میں مظاہرے پھوٹ پڑے ہیں اور یہ سلسلہ برطانیہ تک پھیل سکتا ہے۔ اس لیے اس ترمیم کو فی الفور واپس لیا جائے۔ انہوں نے نشاندہی کی ہے کہ پندرہویں ترمیم سے آزاد کشمیر اسمبلی کا کردار بہت محدود ہو جائے گا اور اس کے وقار کو سخت نقصان پہنچے گا ۔
یورپ سے سے مزید