میڈرڈ(نیوزڈیسک)بین الاقوامی اولمپک کمیٹی نے کرکٹ کو لاس اینجلس 2028اولمپک گیمز میں شارٹ لسٹ کر لیا ہے جس کے بعد ان گیمز میں کرکٹ کی شمولیت کے امکان میں اضافہ ہو گیا ہے۔اولمپک ایونٹ میں کرکٹ کا مقابلہ8دیگر کھیلوں کے ساتھ ہوگا جس میں بیس بال/سافٹ بال، فلیگ فٹ بال، لیکروس، بریک ڈانسنگ، کراٹے، کک باکسنگ، اسکواش اور موٹر سپورٹ شامل ہیں۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے پریزنٹیشن کی تاریخ ابھی طے نہیں کی گئی ہے، لیکن ایونٹ میں گیم کی شمولیت کے بارے میں حتمی فیصلہ 2023کے نصف آخر میں متوقع ہے، جب ممبئی میں آئی او سی کی میٹنگ شیڈول ہے۔ بہترین اتھلیٹس اور کھیلوں کو شامل کرنا جو اتھلیٹ کی صحت اور حفاظت کو اولیت دیتے ہیں۔آئی سی سی کو اولمپکس میں کھیل کی شمولیت پر یقین ہے کیونکہ جاری برمنگھم کامن ویلتھ گیمز 2022میں خواتین کے کرکٹ مقابلوں کی مقبولیت میں اضافہ نظر آیا ہے۔