• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مختلف علاقوں میں پولیس مقابلے، 2 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

کراچی(اسٹاف رپورٹر)مختلف علاقوں میں مبینہ پو لیس مقابلوں میں 2ڈاکو زخمی حا لت میں گر فتارجبکہ ایک فرارہو گیا ۔ پولیس نے ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور مسروقہ سامان برآمد کر لیا۔ تفصیلات کے مطابقب تیموریہ تھانے کی حدودبفرزون سیکٹر 16A نجی کلینک کے قریب مبینہ پولیس مقابلےمیں ایک ڈاکوزخمی حالت میں گرفتار کر کے عباسی اسپتال منتقل کیاگیا، جہاں زخمی ہونے والے ڈاکوکی شناخت 22سالہ محمد علی ولدنور بخش کے نام سے ہوئی ہے ، پولیس کے مطابق ملزمان واردات کی نیت سے گھوم رہے تھے کہ دورانِ پیٹرولنگ ملزمان کو روکا تو ملزمان نے فرار ہونے کی نیت سے پولیس پر اندھا دھند فائرنگ شروع کردی، پولیس کی جوابی فائرنگ اور تعاقب کے بعد ایک ملزم زخمی ہوکر گر گیا، جسے پولیس نے فوری گرفتار کر لیاجبکہ ملزم کا ایک ساتھی فرار ہوگیا ، جس کی شناخت سونا ولد عبدالرحمن کے نام سے ہوئی ہے گرفتار ملزمان کے قبضے سے ایک30 بور پستول لوڈ میگزین راؤنڈ، برآمد کر لیے ،پولیس کے مطابق ابتدائی تفتیش میں معلوم ہوا کہ ملزمان اسٹریٹ کرائمز میں ملوث ہیں اور پہلے بھی متعدد بار گرفتار ہوچکے ہیں، پولیس نے مقدمہ در ج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا۔ زمان ٹاون تھانے کی حدود کورنگی کوسٹ گارڈ، اویس قرنی مسجدکے قریب مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ڈاکوزخمی حالت میں گرفتار کر کے جناح اسپتال منتقل کیا گیا ،جہاں اس کی شناخت25سالہ عبدالسلام ولدکبیر احمدکے نام سے ہوئی ہے ۔