ملتان (سٹاف رپورٹر ) مسلم لیگ (ن) شعبہ خواتین ملتان کی سٹی صدر سلطانہ شاہین نے کہا ہے کہ مشیر وزیر اعظم عبد الغفار ڈوگر کا 21اگست بروز جمعہ کو ملتان پہنچنے پر شاندار استقبال کیا جائیگا، وزیراعظم شہباز شریف نے عبد الغفار ڈوگر کو مشیر وزیراعظم مقرر کرکے ملتان کے کارکنوں کی حوصلہ افزائی کی ہے انشاءاللہ عبد الغفار ڈوگر ملتان کی مزید ترقی و خوشحالی کے لئے کردار ادا کریں گے ۔