• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہر میں تجاوزات کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن

ملتان (سٹاف رپورٹر) ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر فیصل سلیم کی ہدایت پر شہر میں تجاوزات کیخلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری ہے۔ اس سلسلے میں اسسٹنٹ کمشنر سٹی مکرم سلطان کی سربراہی میں نگانہ چوک سے چوک کمہارنوالہ تک تجاوزات کیخلاف آپریشن کیا گیا۔ کارروائی کے دوران سڑکوں، فٹ پاتھوں اور عوامی گزرگاہوں سے تجاوزات کا خاتمہ کیا گیا جبکہ بھاری مشینری کے ذریعے غیر قانونی تھڑے، کیبن اور پختہ تعمیرات مسمار کردی گئیں۔ ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر فیصل سلیم نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی ہے کہ تجاوزات کے خلاف کارروائی بلاامتیاز جاری رکھی جائے اور شہریوں کی آمدورفت میں رکاوٹ بننے والی تجاوزات کا مکمل خاتمہ یقینی بنایا جائے۔
ملتان سے مزید