ملتان( سٹاف ر پورٹر) ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے بھاری مقدار میں منشیات برآمد ہونے کے مقدمہ میں گرفتار ملزم کی ضمانت پر سماعت وکلا دلائل کے بعد منظور کرنے کا حکم دیا ہے۔ قبل ازیں فاضل عدالت میں ملزم محمد اصغر حسین نے درخواست ضمانت بعد از گرفتاری دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ اس کیخلاف پولیس تھانہ جلیل آباد نے مقدمہ نمبر 182/26 درج کیا جس میں موقف اختیار کیا کہ ملزم سے دوران چیکنگ بھا ری مقدار میں منشیات برآمد ہوئی تھی پولیس نے اسے گرفتار کیا اور عدالتی حکم پر جیل بھجوا دیا وہ بے گناہ جیل میں قید ہے جبکہ مقدمہ بے بنیاد ہے اس لیے ضمانت منظور کرتے ہوئے رہائی کا حکم دیا جائے۔