• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دوران زچگی خاتون جاں بحق ،لواحقین کا ہسپتال انتظامیہ پر غیر ذمہ داری کا الزام

ملتان(سٹاف رپورٹر )دوران زچگی خاتون کا انتقال ،لواحقین کا ہسپتال انتظامیہ پر غیر ذمہ داری کا الزام، نجی ہسپتال میں مبینہ طبی غفلت کے باعث 22 سالہ خاتون دعا فاطمہ پہلی ڈلیوری کے دوران جاں بحق ہوگئی۔ذرائع کے مطابق 22 سالہ دعا فاطمہ پولیس اہلکار کی اہلیہ تھی اور اس کی پہلی ڈلیوری تھی۔لواحقین کے مطابق ڈلیوری کے لیے خاتون کو نجی ہسپتال لایا گیا، جہاں دورانِ آپریشن اس کی حالت بگڑ گئی اور وہ جانبر نہ ہوسکی۔لواحقین نے کہا کہ واقعے کی شفاف تحقیقات کرکے ذمہ داروں کا تعین کیا جائے۔
ملتان سے مزید