ملتان (سٹاف رپورٹر) ڈائریکٹر جنرل ملتان ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایم ڈی اے) کی ہدایت پر انتظامیہ نے افسران کو اضافی چارج تفویض کرنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ڈائریکٹر ٹریفک راؤ ذکاء الرحمان کو ڈائریکٹر ایڈمن اینڈ فنانس کا اضافی چارج جبکہ ڈپٹی ڈائریکٹر اسٹیٹ علی رضا کو ڈائریکٹر اسٹیٹ کا اضافی چارج سونپ دیا گیا ہے۔ دونوں افسران اپنے موجودہ عہدوں کیساتھ اضافی ذمہ داریاں بھی انجام دیں گے۔