ملتان (سٹاف رپورٹر)ریلوے انتظامیہ ملتان نے روٹری کلب ملتان کے تعاون سے خانیوال ریلوے سٹیشن کے پلیٹ فارم نمبر 1 اور 2 پر واٹر فلٹریشن پلانٹ نصب کر دیا،واٹر فلٹریشن پلانٹ کا باقاعدہ افتتاح ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ ریلوے ملتان محمد خالد خان اور مہمان خصوصی محمد احمد چغتائی نے کیا،ڈی ایس ریلوے نے بتایا کہ واٹر فلٹریشن پلانٹ کی پانی صاف کرنے اور فراہم کرنے کی صلاحیت 2,000لیٹر فی گھنٹہ ہے، جبکہ دونوں اطراف 400، 400لیٹر گنجائش کے واٹر چلرز نصب کیے گئے ہیں۔ اس سہولت سے دونوں پلیٹ فارمز پر موجود مسافر اور ان کے اہل خانہ، ریلوے ملازمین، اسٹال ہولڈرز سمیت گردونواح کی ریلوے کالونیوں کے رہائشی روزانہ کی بنیاد پر مستفید ہوں گے، افتتاحی تقریب میں ڈی ایم او ڈاکٹر سید محمد عبدالسمیع، ڈی ای این ثناء اللہ خان، ڈی سی او راشد علی، اے ٹی او رضوان خالد، اسٹیشن سپرنٹنڈنٹ خانیوال منظور احمد، روٹری کلب ملتان کے صدر جواد خان درانی، سیکریٹری عدنان چغتائی نےبھی شرکت کی ۔