پشاور ( وقائع نگار )ڈپٹی کمشنر پشاور شفیع اللہ خان کی ہدایت پر انتظامی افسروں نے مختلف علاقوں میں کھلونا پریشر ہارن و بگل کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ہزاروں کی تعداد میں کھلونا پریشر ہارن و بگل کو سرکاری تحویل میں لے لیا۔انتظامی افسران نے اندرون شہر بازاروں چارسدہ روڈ، دلہ ورسک روڈ، جی ٹی روڈ، کوہاٹ روڈ اور دیگر علاقوں میں بازاروں کا معائنہ کیا۔ معائنے کے دوران بازاروں سے ہزاروں کی تعداد میں کھلونا پریشر ہارن کو سرکاری تحویل میں لے لیا۔ کھلونا پریشر ہارن کے خلاف عوامی شکایات موصول ہو رہی تھیں جس پر اس کی خرید و فروخت پر دفعہ 144 کے تحت پابندی عائد کی گئی ہے اور اس حوالے انتظامی افسران کو بازاروں میں کھلونا پریشر ہارن فروخت کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی اور بازاروں سے پریشر ہارن سرکاری تحویل میں لینے کی ہدایت کی گئی ہے اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانون کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔