• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مقبوضہ کشمیر، بھارتی فوجی کیمپ پر خودکش حملہ، 4 اہلکار ہلاک، میجر سمیت 3 زخمی

سرینگر (اے ایف پی، جنگ نیوز) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجی کیمپ پر خودکش حملے میں 4انڈین اہلکار ہلاک ،میجر سمیت 3زخمی ،واقعہ راجوڑی سیکٹر کے قریب درہل کے علاقے میں پیش آیا ، خودکار ہتھیاروں اور دستی بموں سے لیس دو حملہ آور رات کی تاریکی میں کیمپ میں داخل ہوئے،دو حملہ آوروں کا مقابلہ کرنے کیلئے بھارتی فوج کو تین گھنٹے لگ گئے ،قابض بھارتی پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ دونوں حملہ آوروں نے خودکو گولیاں مار کر ہلاک کیا ۔

فرانسیسی خبررساں ایجنسی نے بھارتی پولیس کے حوالے سے بتایا کہ خودکار ہتھیاروں اور دستی بموں سے لیس دو حملہ آور رات کی تاریکی میں کیمپ میں داخل ہوگئے جس کے بعد فائرنگ کا تبادلہ ہوا ، انڈین پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ دونوں حملہ آوروں نے خود کو بھی فائرنگ کرکے ہلاک کردیا ، انڈین میڈیا کے مطابق بھارتی پولیس نے حملے کا الزام لشکر طیبہ پر عائد کردیا ہے ۔

پولیس کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل مکیش سنگھ نے دعویٰ کیا ہے کہ چند حملہ آوروں نے پرگال میں باڑ عبور کرنے کی کوشش کی اور اسی دوران فائرنگ کا تبادلہ ہوا ۔بھارتی میڈیا کے مطابق یہ مقبوضہ کشمیر میں فروری 2018کے بعد سے پہلا بڑا حملہ ہے ۔ 

اہم خبریں سے مزید