• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اداروں کا احترام لازم‘ لڑائیاں کسی اور وقت کیلئے اٹھا رکھیں‘ وزیر دفاع

اسلام آباد(صباح نیوز)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ملکی سلامتی کے ضامن اداروں کا احترام سب پر لازم ہے‘سیاستدان لڑائیاں کسی اور وقت کے لیے اٹھا رکھیں،سیاسی استحکام ناگزیر، خرابی سب کیلئے مسائل پیدا کرے گی،سوات میں طالبان کی موجودگی کی اطلاعات کے معاملے کو دیکھ رہے ہیں، افغان حکومت کے ساتھ بھی رابطے میں ہیں۔ان خیالات کا اظہارانہوںنے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔خواجہ آصف نے دفاعی نمائش آئیڈیاز2022ءکی سافٹ لانچ تقریب میں شرکت کی‘اس موقع پر خواجہ آصف نے کہاکہ شہبازگل نے قانون کی خلاف ورزی کی ان سے قانون کے مطابق نمٹیں گے‘ سنا ہے شہباز گل نے کل کہا ہے کہ فوج میری جان ہے، اگر ایسا کہا ہے تو اچھا ہے۔ان کا کہناتھاکہ مشرف کی حکومت ختم ہوئے اور رول بیک ہوئے لمبا عرصہ ہو چکا، سیاستدانوں کو یہ لڑائی اپنی حدود میں رکھنی چاہیے، اس لڑائی کو کسی اور کی حدود میں نہیں لے کر جانا چاہیے۔قبل ازیں دفاعی نمائش کے افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ کسی ملک کے خلاف کوئی جارحانہ عزائم نہیں لیکن ملکی دفاع کو مزید مستحکم کرتے رہیں گے‘پاکستان کی خودمختاری اور سالمیت کا ہرممکن دفاع کیا جائیگا‘ افواج پیشہ وارانہ طور پر مضبوط، ہر قسم کے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے تیار ہیں۔

ملک بھر سے سے مزید