• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نارویجن خاتون کوہ پیما کم ترین وقت میں 14 ’بڑی چوٹیوں‘ کو سر کرنے کے قریب

اسلام آباد(خبرایجنسی)نارویجن خاتون کوہ پیما کم ترین وقت میں14’بڑی چوٹیوں‘ کو سر کرنےکے قریب،36سالہ کرسٹن ہریلا نے ساڑھے3ماہ میں گیشربرم ون سمیت 8ہزار میٹر سے بلند 11چوٹیاں سر کرلیں۔ غیرملکی خبررساں ادارے کےمطابق ناروے سے تعلق رکھنے والی خاتون کوہ پیما کرسٹن ہریلا نے گیشربرم ون بھی سر کر لی ،36سالہ کوہ پیما نے گزشتہ صبح سوا 7بجے گیشربرم کو سر کیا، 8080میٹر بلند گیشربرم ون دنیا کی گیارہویں بلند ترین چوٹی ہے،رواں سال 28 اپریل کو ریکارڈ مہم شروع کرنیوالی کرسٹن گیشر برم سے قبل ساڑھے تین ماہ میں 8 ہزار میٹر سے بلند 11 چوٹیاں سر کر چکی ہیں۔کرسٹن ہریلا نے چھ ہفتوں میں پاکستان کی پانچ بلند ترین چوٹیاں سر کیں، کرسٹن کم سے کم وقت میں 8 ہزار میٹر سے بلند تمام چوٹیاں سر کرنا چاہتی ہیں۔واضح رہے کہ کم ترین وقت میں تمام 14 بلند ترین چوٹیاں سر کرنے کا ریکارڈ اس وقت نرمل پرجا کے پاس ہے، نرمل نے چھ ماہ اور چھ دن میں یہ کارنامہ انجام دیا تھا۔
اہم خبریں سے مزید