• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فرح شہزادی کا نام بگاڑنے پر عطاء اللہ تارڑ کو ہتک عزت کا لیگل نوٹس

لاہور ( کورٹ رپورٹر )فرح شہزادی کا نام بگاڑ نے پر عطاء اللہ تارڑ کو ہتک عزت کا لیگل نوٹس ارسال کردیا گیا، وکیل اظہر صدیق کی جانب سے جاری نوٹس میں عطاء تارڑ کو معافی مانگنے کیلئے 7 روز کا وقت دیا گیا ہے، متن میں کہا گیا ہے کہ عطاء تارڑ فرح خان کا مسلسل نام بگاڑ رہے ہیں جس سے فرح خان کی شہرت متاثر ہورہی ہے، سات روز میں معافی نہ مانگی تو ہتک عزت کا دعوی دائر کیا جائے گا۔