• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فارنگ فنڈنگ کیس اکاؤنٹس کی چھان بین کیلئے FIA کی صوبائی ٹیمیں تشکیل

اسلام آ باد(پی پی آ ئی) ایف آئی اے نے فارن فنڈنگ کیس میں اکاؤنٹس کی چھان بین کیلئے چاروں صوبوں اور اسلام آباد میں ٹیمیں تشکیل دیدیں۔

ایف آئی اے کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پی ٹی آئی کی غیر ملکی فنڈنگ کی تحقیقات میں اکاؤنٹس کی چھان بین کیلئے چاروں صوبوں بشمول وفاقی دارالحکومت اسلام ایباد میں ٹیمیں تشکیل دیدی گئی ہیں۔

ایف آئی اے کے مطابق اسلام آباد میں ٹیم کی قیادت ڈپٹی ڈائریکٹر آمنہ بیگ کریں گی۔

اہم خبریں سے مزید