• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جڑواں شہروں میں سبزی، فروٹ کی من مانی قیمتیں، عوام بے لگام مہنگائی سے تنگ

اسلام آباد ( ایوب ناصر، خصوصی نامہ نگار) تمام تر دعوئوں کے باوجود جڑواں شہر وں کی انتظامیہ گراں فروشوں کو لگام ڈالنے میں بری طرح ناکام ہو گئی ۔ دیدہ دلیری کا یہ عالم ہے کہ زیادہ سے زیادہ 92 روپے کلو والا کدو 190 روپے میں فروخت ہورہا ہے مگر ذمہ دار ادارے خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔گراں فروشی کرنے والے سبزی اور فروٹ فروشوں کا کہنا ہے کہ مارکیٹ کمیٹی کے ذمہ داران گھر بیٹھ کر قیمتیں مقرر کرتے ہیں سبزی اور فروٹ منڈی میں بھی ان نرخوں پر اشیا ء میسر نہیں۔ جمعہ کی ریٹ لسٹ کےمطابق آلو کی زیادہ سے زیادہ قیمت 62 روپے ،پیاز 97روپے ، ٹماٹر97 روپے ، ادراک325 روپے ، لہسن دیسی164 روپے ، لہسن چائنہ344 روپے ، لیموں دیسی 197 روپے ،بینگن120روپے ، ٹینڈا 105،کھیرا 94 ، شملہ مرچ 190، سبز مرچ 99 ، پھول گوبھی 132، بند گوبھی 60، بھنڈی 72روپے ، کدو92 ، گاجر 103 ،فراش بین 130 ، سبز توری 97، کریلا 69 ، ماڑو 106 ، اروی 85 ،لوکی 97 روپے فی کلو جبکہ پالک 33 روپے فی گڈی مقرر تھی۔ فروٹ بھی من مانی قیمتوں پر فروخت کئے جارہے تھے  ۔ جڑواں شہروں میں دکاندار مقررہ قیمتوں سے زائد وصول کرنا اپنا حق سمجھتے  ہیں۔
اسلام آباد سے مزید