• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خصوصی افراد کومساوی حقوق دیناہونگے ،بیگم ثمینہ علوی

لاہور (خصوصی رپورٹر)صدر ڈاکٹر عارف علوی کی اہلیہ بیگم ثمینہ عارف علوی نے معاشرے میں خصوصی افراد کو مساوی حقوق دینے اور ان کے احساس محرومی کو ختم کرنے پر زور دیا ہے۔ انہوں نے ان خیالات کااظہارپاکستان سوسائٹی فار ری ہیبلیٹیشن آف ڈس ایبلڈ (PSRD) کے دورے کے موقع پر کیا۔ ثمینہ علوی نے کے مختلف حصوں کا بھی دورہ کیا جس میں اس کا اسکول، ووکیشنل ٹریننگ سنٹر بھی شامل تھا۔ ۔ خاتون اول نے کہا کہ معذور افراد کے لیے ایک ہی چھت کے نیچے مختلف سہولیات فراہم کرنا ایک بہت اچھا طریقہ ہے۔