• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مختیار اے شیخ ہسپتال کا زکریا اور ایمرسن یونیورسٹی کیلئے میڈیکل سہولتوں کا اعلان

ملتان (سٹاف رپورٹر)جامعہ زکریا،ایمرسن یونیورسٹی اور مختیار اے شیخ ہسپتال ملتان میں میڈیکل کی سہولیات کے لیے باہمی یادداشت پر رضامندی کی تقریب اگلے ہفتہ ہوگی ،اس حوالے سے گزشتہ روز ایمرسن یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر شوکت ملک نے مختیار شیخ ہسپتال کا دورہ کیا اس موقع پر سابق گورنر اسٹیٹ بینک، آئی بی اے کراچی اور سابق معاون خصوصی ڈاکٹرعشرت حسین بھی موجود تھے، ہسپتال کے سی ای او نے ہسپتال کا دورہ کرایا،بعد ازاں اجلاس ہوا جس کی صدارت چیئرمین فیصل مختیار نےکی، اس موقع پر ڈاکٹر شوکت ملک کی درخواست پر چیئرمین میاں فیصل مختیار نے ایمرسن یونیورسٹی کے تمام اساتذہ، اسٹاف ،طلبا اور انکے والدین کے لئے تمام میڈیکل سہولتوں پر 30فیصد رعایت دینے کا اعلان کیا ،وائس چانسلر ایمرسن یونیورسٹی کے مزید اصرار کرنے پرجامعہ زکریاکے تمام اساتذہ، آفیسران، اسٹاف اور طلبہ کے لئے بھی 30 فیصد ڈسکاؤنٹ دینے کا اعلان کیا گیا،مفاہمت کی یادداشت کی تقریب اگلے ہفتے ہوگی، جس میں وائس چانسلرجامعہ زکریا ڈاکٹر منصور اکبر کنڈی، ایمرسن یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر شوکت ملک، میاں فیصل مختیار، چیئرمین اور دیگر ممبران شرکت کریں گے ۔

ملتان سے مزید