• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آج ہمیں ایک قوم بن کر دکھاناہے،عمرسرفرازچیمہ

لاہور(خصوصی رپورٹر)مشیرِ اطلاعات پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے لاہور میں پاکستان تحریکِ انصاف کے جلسے کے حوالے سے پنجاب ہاکی سٹیڈیم میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج کے تاریخی جلسے میں عوام کا جوش و جذبہ دیدنی ہے۔عمر سرفراز چیمہ نے اس موقع یہ بھی کہا کہ آج ہمیں سیاسی وابستگیوں سے بالاتر ہو کر ایک قوم بن کر دکھانا ہے۔ ہمیں ماضی سے سبق سیکھنا ہے کہ ہم نے کیا کھویا اور اسکی کیا وجوہات تھیں۔ انہوں نے کہا کہ تمام انسانی اور قدرتی وسائل ہونے کے باوجود پاکستان آگے کیوں نہ بڑھ سکا۔ پاکستان محنت کش، ذہین اور محب وطن لوگوں کا ملک ہے۔ پی ڈی ایم ٹولہ کئی دہائیوں سے ملک پر مسلط ہے۔ 2006 میں انہوں نے چارٹر آف ڈیموکریسی سائن کر کے ایک دوسرے کی کرپشن کو تحفظ دیا، لیکن اپنے ادوار میں یہ جماعتیں عوامی فلاح کی ایک پالیسی ترتیب نہ دے سکیں۔ مشیرِ اطلاعات پنجاب نے بتایا کہ ہمارے دور میں معاشی اشارے تمام چیلنجز کے باوجود مثبت سمت میں آگے بڑھے۔ پاکستان تحریکِ انصاف نے کامیابی سے ترقی کا سفر دوبارہ شروع کیا۔