• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پوری قوم جشن آزادی بڑے جوش و خروش سے منائے گی ،صالح محمد خان

پشاور(نمائندہ خصوصی)پاکستان مسلم لیگ کے بزرگ رہنما اور مزار قائداعظم کراچی کی فاتحہ خوانی کمیٹی کے سابق سرپرست اعلیٰ صالح محمد خان نے کہا ہے کہ آج پوری قوم بڑے جوش و خروش سے منائے گی جبکہ پوری قوم کی طرف سے ملک کے استحکام کے لئے جدوجہد اور ملک کے خلاف ہونے والی سازشوں کو ناکام بنانے کے عزم کا اعادہ کیا جائے گا۔ صالح محمد خان نے یوم آزادی منانے کے سلسلے میں ہونے والی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یوم آزادی پاکستانیوں کو اتحاد اور قومی یکجہتی کا درس دیتا ہے۔ ملک کے کونے کونے و چپے چپے میں قومی جذبہ سے یوم آز ادی منانے سے واضح ہو گیا ہے کہ عوام کے لئے پہلے پاکستان اور بعد میں سیاست ہے اور عوام ملک پر جان بھی نچھاور کر سکتے ہیں۔
پشاور سے مزید