• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکہ میں 4 مسلمانوں کا قتل، افغان باشندہ گرفتار

نیویارک (نیوز ڈیسک) امریکی ریاست نیو میکسیکو میں چار مسلمان مردوں کے قتل کے الزام میں افغان تارک وطن شہری کو گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس حکام کے مطابق 51سالہ مشتبہ شخص کا تعلق افغانستان سے ہے۔ پولیس کی ٹیم نے پہلے اس گاڑی کا سراغ لگایا جس کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ گھات لگا کر قتل کی وارداتوں میں اسی کااستعمال کیا گیا تھا۔ اس کے بعد اس گاڑی کے 51 سالہ ڈرائیور کو گرفتار کر لیا گیا۔مشتبہ شخص پر ابھی تک باضابطہ طور پر دو قتل کا الزام عائد کیا گیا ہے، جبکہ دو دیگر قتل کے کیس میں اسے اہم ملزم بنایا گیا ہے۔ البوکرک پولیس کی سربراہ ہیرالڈ میڈینا کا کہنا تھا،ڈرائیور کو حراست میں لے لیا گیا ہے اور قتل سے متعلق وہی بنیادی ملزم بھی ہے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ قتل کی وجہ فرقہ وارانہ یا پھر ذاتی رنجش ہوسکتا ہے تاہم فی الحال کچھ کہنا قبل از وقت ہے اور مزید تفتیش جاری ہے ۔ اس علاقے میں قتل کی چار وارداتوں میں سے پہلے شخص کو گزشتہ نومبر میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا تھا، جبکہ باقی تین افراد کو پچھلے دو ہفتوں کے دوران قتل کیا گیا اور تمام متاثرین پاکستانی یا پھر افغان مسلمان تھے۔
یورپ سے سے مزید