• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان نے حفیظ جالندھری کی آواز میں قومی ترانہ شیئر کردیا

حفیظ جالندھری کا سب سے بڑا کارنامہ شاہنامہ اسلام ہے جو چار جلدوں میں شائع ہوا۔
حفیظ جالندھری کا سب سے بڑا کارنامہ شاہنامہ اسلام ہے جو چار جلدوں میں شائع ہوا۔

سابق وزیرِ اعظم عمران خان کی جانب سے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر اردو زبان کے معروف شاعر، قومی ترانے کے خالق ابو الاثر حفیظ جالندھری کی آواز میں قومی ترانہ شیئر کیا گیا ہے۔

ابو الاثر حفیظ جالندھری کی آواز میں قومی ترانے کو سُن کر انٹرنیٹ صارفین کمنٹ باکس میں جذباتی نظر آ رہے ہیں۔

عمران خان کی اس ویڈیو کو انسٹاگرام صارفین کی جانب سے بے حد پسند کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ اردو زبان کے معروف شاعر  ابو الاثر حفیظ جالندھری ناصرف پاکستانی بلکہ آزاد کشمیر کے ترانے کے بھی خالق ہیں۔

حفیظ جالندھری نے یہ خوبصورت قومی ترانہ احمد جی چھاگلہ کی دھن پر تخلیق کیا تھا اور حکومت پاکستان نے اسے 4 اگست 1954ء کو قومی ترانے کے طور پر منظور کیا تھا۔

خاص رپورٹ سے مزید