• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مدرسہ حق القرآن میں یوم آزادی جوش و خروش سے منایا گیا

پشاور(نمائندہ خصوصی)مدرسہ حق القرآن جامع مسجد حاجی گلزار اکبر پورہ کے طلبا کی طرف سے یوم آزادی جوش و خروش سے منایا گیا ۔ یوم آزادی کے سلسلے میں ممتاز عالم دین مولانا صفی اللہ ریحان کی سرپرستی ڈسٹرکٹ انصاف کمیٹی ضلع نوشہرہ کے سابق چیئرمین سید سبز علی شاہ کی زیر صدارت اور امین گل کی نگرانی میں خصوصی تقریب ہوئی جس میں طلبا کی طرف سے ملی نغمے پیش کئے گئے طلبا نے ہاتھوں میں پاکستانی پرچم اٹھا رکھے تھے۔ ممتاز عالم دین مولانا صفی اللہ ریحان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یوم آزادی ہمیں اتحاد اور یکجہتی اور وطن سے محبت کا درس دیتا ہے مسلمانوں کی نفرت و انتشار پھیلانے کی بجائے قومی یکجہتی کو نصب العین بنانا چاہئے۔ اسلام مکمل ضابطہ حیات ہے اور اسلامی تعلیمات پر عمل پیرا ہو کر تمام مشکلات سے نجات حاصل کی جا سکتی ہے۔ طلبا میں تقریری مقابلہ بھی ہوا جبکہ اول دوم اور سوم آنے والے طلبا میں انعامات تقسیم کئے گئے ۔ تحریک لبیک اکبر پورہ کے زیر اہتمام سید عباس شاہ کی سربراہی میں استحکام پاکستان ریلی نکالی گئی ریلی کے شرکا کی طرف سے پاکستان زندہ باد لبیک لبیک یا رسول اللہ حرمت رسول پر جان بھی قربان ہے کے زور دار نعرے لگائے گئے
پشاور سے مزید