• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مقبوضہ کشمیر، بھارتی فورسز کی بس کھائی میں گرگئی، 7 اہلکار ہلاک

سرینگر (این این آئی)مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فورسزکی بس کھائی میں گرگئی، 7اہلکار ہلاک اور 30سے ز ائد زخمی ہو گئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی فورسز کی بس اہلکاروں کو لیکر ضلع اسلام آباد سے سری نگر جا رہی تھی۔بس میں انڈو تبتن بارڈر پولیس کے 37 اور اور مقبوضہ کشمیر پولیس کے 2 اہلکار سوار تھے جو کہ امرناتھ یاترا کے مقام سے ڈیوٹی ختم کرکے واپس آرہے تھے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق حادثے میں زخمی ہونے والے 7 اہلکاروں کی حالت تشویش ناک ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

ملک بھر سے سے مزید