• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیبرپختونخوا، 542 بچوں سے زیادتی، 13 قتل، 202 ملزمان گرفتار، 13 کو سزا

پشاور( نمائندہ جنگ )خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں تین سالوں کے دوران 542 بچوں کو جنسی تشدد کا نشانہ بنایا گیا جن میں 13 بچوں کو زیادتی کے بعد بے دردی کیساتھ قتل کیا گیا ، اب تک 202 ملزمان کو گرفتار کیا گیا تاہم صرف 13 ملزمان کو سزا ملی ،جنسی تشدد کے الزام میں گرفتار 18 ملزمان کو عدالت نے بری کیا ،جنسی زیادتی کے سب سے زیادہ 127واقعات ڈیرہ اسماعیل خان میں رونما ہوئے ہیں جبکہ پشاور میں 117واقعات ہوئے،صوبائی حکومت کاکہنا ہے کہ بچوں کیساتھ جنسی تشدد کے واقعات میں سزا یافتہ افراد کی تصاویر تھانوں اور چوکوں میں آویزاں کی جائیں گی۔
اہم خبریں سے مزید