• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نابینا افرادکا مطالبات کی منظوری کی یقین دہانی پر دھرنا موخر

لاہور(خبرنگار) نابینا افراد کے رہنمائوں نے کہاہے کہ پنجاب حکومت نے کنوینس الائونس دیگر مطالبات کی منظوری کی یقین دہانی کروائی ہے۔ کنوینس الائونس میں اضافے کے لیے سمری جلد محکمہ خزانہ کو بھجوا دی جائےگی ،جبکہ نابینا اور معذور افراد کی اپ گریڈیشن سمیت نئے دیلی ویجز ملازمین کی بھرتیوں کے لیے بھی حکومت کی جانب سے یقین دہانی کروادی گئی ہےجس پر دھرنا موخر کر دیا ہے۔