• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سمنگلی روڈ پر گاڑی اور موٹرسائیکل میں تصادم ، پانچ افراد زخمی ہو گئے

کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر) سمنگلی روڈ پر گاڑی اور موٹرسائیکل میں تصادم سے سینٹر صحافی و مقامی اخبار کے ایڈیٹر اپنے بیٹے ٗ بھتیجے سمیت پانچ افراد زخمی ہو گئے تفصیلات کے مطابق سنیئر صحافی و مقامی اخبار کا ایڈیٹر سید انور شاہ اپنے بیٹے سربلند شاہ بھتیجے مزمل شاہ اور دو ستوں سلیم خان اور گل نواز کے ہمراہ گزشتہ شب گاڑی میں گھر واقعہ سمنگلی روڈ جا رہے تھے کہ سمنگلی بیس کے قریب سامنے سے آنے والی موٹرسائیکل سے تصادم ہوا جس کے نتیجے میں پانچوں افراد شدید زخمی ہو گئے جنہیں طبی امداد کیلئے فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔
کوئٹہ سے مزید